۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
دیدار نماینده ویژه رئیس جمهور توگو با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے مغربی افریقہ کا ملک ٹوگو کے صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر استعماری طاقتوں کے مظالم سے دوچار ممالک کی کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران بھی مظلوم ممالک کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ حسینی بوشہری نے مغربی افریقہ کا ملک ٹوگو کے صدر کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں بین الاقوامی سطح پر استعماری طاقتوں کے مظالم سے دوچار ممالک کی کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران بھی مظلوم ممالک کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے "ٹوگو" کے نائب صدر سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا: کسی ملک استعماری طاقتوں کے زیر تسلط رہنے کا مطلب ہے کہ اس ملک میں آزادی اور اختیار نہ کا نہ ہونا، آپ نے جو کہا کہ ہم خود اپنے فیصلے لینا چاہتے ہیں یہ فیصلہ خود آپ کے ملک کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہوگا۔

مجلس خبرگان رہبری کے وائس چیئرمین نے کہا: افریقہ ایک عظیم سرمایہ اور خزانہ ہے اور اسے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا چاہیے، اسلامی جمہوریہ ان ممالک کی آزادی کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا: استعمار نے دوسرے ممالک کو اپنی قید بند میں رکھا ہے اور ایک زمانے میں ایران ان کے زیر تسلط تھا لیکن ہم ان کے قبضے سے خود کو آزاد کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہم دوسرے ممالک کو بھی آزاد کرانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے سب کو محبت اور دوستی کا پیغام دیا اور یہی وجہ ہے کہ تمام قومیں حضور اکرم (ص) کے ساتھ امن و امان کے ساتھ زندگی بسر کرتی تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .